کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمد علی جناح (بانی پاکستان)اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے ناموں کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ کا لفظ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟
رحمۃ اللہ علیہ کا لفظ جملہ دعائیہ ہے اس کا معنی ہے کہ اس پر خدا کی رحمت ہو،چنانچہ رحمۃ اللہ علیہ اصطلاح میں اس آدمی کے نام کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جو حالت اسلام میں مرا ہو، سوال میں مذکورہ شخصیات مسلمان تھیں ان کے لئے اس کا استعمال جائز ہوگا، ہاں عام طور پر اس جملے کو صلحاء یعنی بزرگوں کے نام کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/08