کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا بچہ ہسپتال میں پیدا ہوا، بچہ کے پیدا ہونے کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے بچے کا ختنہ کیا، شریعت اسلامی کی روح سے جواب ارشاد فرمائیں کہ عورت لڑکے کا ختنہ کرسکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
صورت مسئولہ میں لیڈی ڈاکٹر بچے کا ختنہ کرسکتی ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ مرد ڈاکٹر سے بچے کا ختنہ کروایا جائے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/49