کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بچہ نے ایک چھوٹی بچی کے ساتھ دودھ پیا، اب آیا اس بچی کا نکاح اس بچے کے بڑے بھائی سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بینوا وتوجروا
صورت مسئولہ میں نکاح کرنا درست ہے، جیسا کہ ہدایہ میں لکھا ہے:’’ویجوز أن یتزوج الرجل باخت أخیہ من الرضاع إلخ‘‘.(ھدایۃ اولیین: 351/2).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/32