لوگوں کے غصب کیے ہوئے جانوروں کی تلافی کا طریقہ

لوگوں کے غصب کیے ہوئے جانوروں کی تلافی کا طریقہ

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ باغیوں نے اپنی جوانی میں کچھ اونٹ اور گائیں وغیرہ غصب کیے، اب وہ لوگ توبہ تائب ہوئے ہیں اور مال  کے مالکین نامعلوم ہیں، اب اس مال کو کیا کریں اور اس مال کو خیرات کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا وتوجروا

جواب

کوشش کرکے مالکان معلوم کیے جائیں اور مال ان کے حوالے کیا جائے، لیکن کوشش کے باوجود مالکان معلوم نہ ہوں، تو پھر مال صدقہ کیا جائے، اپنے لیے یہ نیت کریں کہ حرام مال سے ذمہ فارغ ہو اور جن کا مال غصب کیا تھا، ان کے ثواب کی نیت کرے کہ اس مال کا ثواب ان کو ملے، لیکن اگر صدقہ کرنے کے بعد مالک معلوم ہوجائے تو اس کو اختیار ہوگا، چاہے تو اس ثواب کو اختیار کرلے، چاہے تو غصب کرنے والے سے اپنے مال  کا ضمان لے، اگر وہ ضمان لینا چاہے تو غاصب پر ضمان واجب ہوگا۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/108