کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قضاء نماز سوائے اوقات مکروہ کے ہر وقت پڑھی جاسکتی ہے،کیا یہ درست ہے؟ یعنی طلوع آفتاب دوپہر 12بجے اور غروب آفتاب ممنوعہ ا وقات ہیں،شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
ہاں پڑھی جا سکتی ہے۔شامی میں لکھا ہے :’’وجميع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنهية كما مر‘‘.(488/1).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/150