کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن مجید کو چھونا یعنی بوسہ دینا کیسا ہے ثواب ہے کہ نہیں؟ اب آپ علماء کرام وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیں؟
قرآن مجید کو بوسہ دینا بنیت تعظیم جائز اور مستحسن ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، دارمی میں حضرت عکرمہ بن ابی جہل سے منقول ہے کہ وہ قرآن مجید کو اپنے چہرے سے لگاتے یعنی بوسہ دیتےاور کہتے ’’ھذا کتاب ربی‘‘
یعنی یہ میرے رب کی کتاب ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/07