قرآنی آیات والے تعویذ پہن کر بیت الخلاء جانا

قرآنی آیات والے تعویذ پہن کر بیت الخلاء جانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قرآنی آیات تعویذ کی شکل میں بچوں کے گلے میں ڈالنا صحیح ہے، جبکہ وہ برہنہ اور ناپاک وناسمجھ ہوں نیز تعویز پہن کر بیت الخلاء میں جانا کیسا ہے؟

جواب

جائز ہے۔ مشکاۃ المصابیح میں حدیث ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پیغمبر علیہ الصلوۃ والسلام کی بتائی ہوئی دعا لکھ کر بچوں کے گلے میں لٹکاتے تھے۔
تعویذ جب کپڑے یا چمڑے میں بند ہو تو پھر اس کے ساتھ بیت الخلاء جانے میں ممانعت نہیں ہےاور چونکہ تعویذ  ناپاک  نہیں ہوتا اور عادتا  ناپاکی گردن پر لگتی بھی نہیں ہے، اس لیے تعویذ کو گردن میں لٹکانا جائز اور درست ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/32