کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص خود اور اپنے گواہان کو لے کر زبانی تحریر لکھے کہ وہ مسلمان ہے، مسلمان لڑکی کے ساتھ شادی کرلیتا ہے اور با قاعدہ نکاح نامہ مرتب کرلیتا ہے شادی کے بعد معلوم ہوا کہ وہ شخص قادیانی ہے، کیا اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یا ناجائز؟ آپ برائے مہربانی کرکے فتویٰ دے کر خوش و ممنون فرمادیں۔
صورت مسئولہ میں نکاح درست نہیں فوراً علیحدگی کرا دی جائے، کیونکہ مرتد یا کافر کے ساتھ مسلمان عورت کا نکاح شرعا نہیں ہوسکتا ہے۔كما قال الله تعالٰی في کلام المجید :
’’«ولا تنكحو المشركين حتى يومنوا».(البقرۃ:221) وهذا حكم الكافر والمرتد ايضا‘‘.
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/89