کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سوجانا کیسا ہے یعنی جائز ہے یا نہیں ؟میں اس مرض میں مبتلا ہوں اگر سونا مکروہ یا ناجائز ہے ،تو کوئی حل وعلاج بتائیں۔
واضح رہے کہ فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک سونا مکروہ ہے، حدیث میں ہے کہ رزق کی تنگی کا باعث بھی بنتا ہے اور زمین خدا سے دریافت بھی کرتی ہے جب صبح کی نماز کے بعد کوئی سو جائے، لہٰذا یہ عادت بدل لینی چاہیے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/08