کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ایسی جگہ جہاں کی آبادی میں مسلمان صرف ایک شخص ہے اور باقی پورا معاشرہ یا پوری آبادی غیر مسلم ہے، یہاں اگر مسلمان فوت ہوجاتا ہے تو اس کے عزیز واقارب جو سب غیر مسلم ہیں، وہ اس کی لاش کو اپنے طریقہ کے مطابق جلاتے ہیں یا کوئی اور معاملہ کرتے ہیں، تو اس صورت میں شرعا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ شرعا مسلمان کو جلانا یا اس کے دفن کے لیے کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا جو غیر مسلموں کا ہو نا جائز ہے،اس مسلمان کو چاہیے کہ اگر ضرورت کے تحت وہ ایسی جگہ رہ رہا ہے جہاں سب غیر مسلم ہیں، تو کم از کم وصیت کرے کہ مجھے مسلمانوں کے طریقہ پر دفن کرناہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/64