کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غیر اللہ کے نام کی نیاز جائز ہے؟ مثلا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام کی یا گیارہویں، بارہویں، محرم کا حلیم، شربت اور کوئی غیر اللہ کی نیاز وغیرہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز ناجائز اور حرام ہے، اس کا کھانا جائز نہیں ہے، قرآن کریم کی آیت مبارکہ«وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ ».[المائدة: 3]
میں اس کی طرف اشارہ ہے کہ یہ حرام ہے۔(کذا في امداد الفتاوی:553/1)
(وکذا في امداد الاحکام، ص:94).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/13