کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد چھوٹا پیشاب کرنے کے بعد مٹی کے ڈھیلے یا ٹوائلٹ پیپر سے خشک کرتا ہے، اس ضمن میں عورت کے لیے کیا حکم ہے؟
اگر عورت کا پیشاب ادھر ادھر بالکل نہ لگے تو ڈھیلے وغیرہ سے اس طرح استنجاء کرنا اور بدن کو پونچھنا کہ نجاست بالکل ختم ہوجائے اور بدن صاف ہو جائے جائز ہے، لیکن ایسا کرنا صفائی ِمزاج کے خلاف ہے، البتہ اگر پانی کم ہو یا بالکل نہ ہو تو مجبوری ہے، اور اگر پیشاب ہتھیلی کے گہراؤ سے زیادہ ادھر ادھر پھیل جائے، تو اس صورت میں پانی سے استنجاء کرنا واجب ہے، بغیر دھوئے اور پاک کیے نماز نہ ہوگی۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/228