عقیقہ کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں

عقیقہ کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں


اگر عقیقہ کی دعا پڑھنا چاہے، تو  قربانی کی دعا کے ساتھ ساتھ یہ دعا پڑھ  لے:

’’بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهمَّ لَكَ وَإِلَیْكَ عَقِیْقَة فُلَانٍ.‘‘

ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! یہ آپ کی رضا کے واسطے محض آپ کی بارگاہ میں فلاں کے عقیقہ کا جانور ذبح کرتاہوں۔‘‘

(نوٹ:’’فلان‘‘ کی جگہ اس بچے یا بچی کا نام لے)

اور ساتھ ہی بیٹے کے لیے ان کلمات کو بھی پڑھ لیں:

’’اَللّٰهمَّ هذِہٖ عَقِیْقَةُ ابْنِيْ فَإِنَّ دَمَها بِدَمِه وَلَحْمَها بِلَحْمِه وَعَظْمَها بِعَظْمِه وَجِلْدها بِجِلْدِہٖ وَشَعْرَها بِشَعْرِہٖ، اَللّٰهمَّ اجْعَلْها فِدَائً لِابْنِيْ مِنَ النَّارِ‘‘. (تنقیح الحامدیہ:2/233)

ترجمہ:’’یااللہ! یہ میرے بیٹے کا عقیقہ ہے، لہٰذا اس کا خون اس کے خون کے بدلہ، اس کا گوشت اس کے گوشت کے بدلہ، اس کی ہڈیاں اس کی ہڈیوں کے بدلہ، اس کی کھال اس کی کھال کے بدلہ، اس کے بال اس کے بالوں کے بدلہ میں ہیں، یا اللہ! اس کو میرے بیٹے کے بدلہ دوزخ سے آزادی کا بدلہ بنادے۔‘‘

اگر بیٹی ہوتو اس کے لیے یہ کلمات پڑھیں:

’’اَللّٰهمَّ هذِہٖ عَقِیْقَةُ بِنْتِيْ فَإِنَّ دَمَها بِدَمِهَا وَلَحْمَها بِلَحْمِهَا وَعَظْمَها بِعَظْمِهَا وَجِلْدها بِجِلْدِهَا وَشَعْرَها بِشَعْرِهَا، اَللّٰهمَّ اجْعَلْها فِدَائً لِابْنَتِيْ مِنَ النَّارِ‘‘.(تنقیح الحامدیہ:2/233)