عقیقہ کے جانور میں حصوں کی تعداد

عقیقہ کے جانور میں حصوں کی تعداد

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عام دنوں میں عید کے علاوہ دوسرے وقت میں اگر ہم بچوں کا عقیقہ کرتے ہیں، تو ایک گائے میں کتنے نام دے سکتے ہیں؟

جواب

عقیقہ میں بھی چند آدمیوں کی شرکت جائز ہے، اسی طرح بچوں کے (گائے بیل وغیرہ میں) سات نا م دینا بھی جائز ہے۔
قال في العالمگیریہ:
’’ولو أرادوا القربة -الأضحية أو غيرها من القرب- أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا...قال وكذا ذكر محمد -رحمه الله تعالى- في نوادر الضحايا‘‘.(كتاب الاضحية: 176/4). فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/22