کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عقیقہ کا شانِ ورود کیا ہے؟
عقیقہ کا شانِ ورود یہ ہے کہ حضرت ابوبریدہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ جاہلیت میں (قبل از اسلام) بچہ پیدا ہوتا تھا، تو ہم بکرا ذبح کرتے اور اس کا خون بچہ کے سر پر لگاتے، جب اللہ تعالی نے اسلام سے نوازا تو اب ہم ساتویں دن بکرا ذبح کرتے ہیں، نیز بچے کا سر مونڈتے ہیں، اور اس کے سر پر زعفران لگاتے ہیں، جیسا کہ ابوداود رحمہ اللہ تعالی نے نقل کیا ہے:’’عن أبى بريدة يقول: كنا فى الجاهلية إذا ولد لأحدنا غلام ذبح شاة ولطخ رأسه بدمها فلما جاء الله بالإسلام كنا نذبح شاة ونحلق رأسه ونلطخه بزعفران‘‘.(أبو داود شریف:37/2).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/143