آں حضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کے لیے عشرہ ذی الحجہ سے بہتر کوئی زمانہ نہیں، ان میں ایک دن کاروزہ ایک سال کے روزوں کے برابر او رایک رات میں عبادت کرنا شبِ قدر کے برابر ہے۔ (ترمذی وابن ماجہ)
قرآن مجید کی سورہ الفجر میں اﷲ تعالیٰ نے دس راتوں کی قسم کھائی ہے،وہ راتیں جمہور کے قول میں یہی عشرہ ذی الحجہ کی راتیں ہیں،خصوصاً نویں تاریخ یعنی عرفہ کا دن اورعرفہ اور عید کی درمیانی رات ان تمام ایام میں بھی خاص فضیلت رکھتے ہیں،عرفہ یعنی نویں ذوالحجہ کا زورہ رکھنا ،ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کا کفارہ ہے او رعید کی رات میں بیدار رہ کر عبادت میں مشغول رہنا،بہت بڑی فضیلت اور ثواب کا موجب ہے۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی