کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر صبح کی نماز کے بعد عشاء کی قضاء نماز کے فرض ادا کرتا ہے، تو تین وتر بھی ادا کرنے پڑھیں گے ؟
ہاں تین وتر بھی ادا کرنے پڑیں گے۔لما في رد المحتار:
’’وكره النفل بعد صلاة الفجر والعصر ولا يكون قضاء فائتة ولو وترا‘‘.(شامی،کتاب الصلاۃ،ج:1)
فتاویٰ دارالعلوم میں لکھا ہے: علیحدہ علیحدہ بھی قضاء کرسکتا ہے، ایک وقت میں قضاء کرنا ضروری نہیں ہے،قضاء نمازِ عشاء اور وتر میں اتنی وسعت ہے۔(343/4).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/150