کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد سے تقریبا چھ فرلانگ کے فاصلے پر ایک میدان میں عیدین کی نماز ہوتی ہے،آبادی کی کثرت اور ضعفاء کی سہولت کے خیال سے اہل محلہ کی خواہش کے مطابق ہم نے گزشتہ عید کے موقع سے اپنی مسجد میں عیدین کی نماز کا انتظام کیا ہے ،ایسی صورت میں مسجد عیدین کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟
صورت مسئولہ میں مسجد میں نماز عید ضعفاء کی سہولت کے پیش نظر پڑھنا جائز اور صحیح ہے۔کما فی رد المحتار:
’’وفي الخلاصة والخانية: السنة أن يخرج الإمام إلى الجبانة، ويستخلف غيره ليصلي في المصر بالضعفاء بناء على أن صلاة العيدين في موضعين جائزة بالاتفاق‘‘.(کتاب الصلاۃ، باب العیدین:169/2،ایچ ایم سعید).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/64