عدت کی تعریف اور اس کا حکم

عدت کی تعریف اور اس کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عدت کسے کہتے ہیں؟ اور یہ کتنی مدت تک کا عرصہ ہوتا ہے؟ جبکہ اس کے شوہر نے طلاق دی ہو، عدت گزارنے کے شرعی احکامات کیا ہیں؟ اور کن صورتوں میں عدت قائم نہیں رہتی؟

جواب

عدت طلاق کے بعد یا شوہر کی وفات کے بعد سوگ کے دن گزارنے کو کہتے ہیں، مطلقہ عورت کی عدت تین حیض ہے، نیز عدت کے دوران نہ تو دوسری شادی کر سکتی ہے اور نہ بناؤ سنگار کرسکتی ہے اور بلاکسی شدید مجبوری کے گھر سے باہر نہیں نکل سکتی۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/78