شیعہ کے ذبیحہ کا حکم

شیعہ کے ذبیحہ کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک غالی شیعہ ہے، وہ حضرات شیخین کو برا بھلا کہتا ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ اول مانتا ہے۔ کیا اس کے ہاتھ سے ذبح کیے ہوئےجانور کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

شیعہ اگر قرآن کے کتاب اللہ ہونے کا قائل ہے تو اس کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہوگا، کیونکہ وہ کتابی کافر ہوگا، بشرطیکہ غیراللہ کے نام پر یا غیراللہ کی نذر و نیاز نہ ہو، اور اگر قرآن کا قائل نہیں تو پھر اس کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے، کافر دونوں صورتوں میں ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/168