شکرانے کے نفل پڑھنے کا حکم

شکرانے کے نفل پڑھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کام میں کامیابی کے لیے شکرانے کے جو نفل مانے جاتے ہیں، ان کی شرعی طور پر کیا حیثیت ہے؟

جواب

جب کوئی شخص نذر مانے، تو اس کو پورا کرنا واجب ہے، مثلا: کسی شخص نے نذر مانی کہ یا اللہ اگر میرا فلاں کام ہو جائے، تو میں دو رکعت شکرانے کے پڑھوں گا، تو کام ہو جانے کے بعد دو رکعت پڑھنا واجب ہے۔
لما في الشامیۃ:
’’أن الشروع في النذر يكون واجبا‘‘.(كتاب الصلوة، مبحث مهم في الكلام ...بعد سنة الفجر، 561/2، رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:05/243