شادی کے موقع پر آتش بازی کرنا

شادی کے موقع پر آتش بازی کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل عام طور پر جس وقت دلہا کو دلہن کے پاس لے جاتے ہیں راستے میں خوب پٹاخے مارتے ہیں، اب پوچھنا  یہ ہے کہ آیا ان کا یہ فعل سنت ہے یا نہیں،اگر نہیں تو ان کا یہ فعل اسراف میں داخل ہے یا نہیں؟بینوا توجروا۔

جواب

واضح رہے کہ شادی کے موقع پر آتش بازی کرنا  رسم اور اسراف ہے،جائز نہیں ہے۔
لما في التنزیل العزیز:
قال اللہ تعالیٰ:«انہ لا یحب المسرفین».(سورۃ الأعراف:31)
یعنی اللہ تعالیٰ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے،لہذا اس رسم کو ترک کرنالازم ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/128