سوّر (خنزیر) کے گوشت کا شرعی حکم

سوّر (خنزیر) کے گوشت کا شرعی حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ سوّر (خنزیر ) کا گوشت حرام ہے، ہم لوگوں کو کس طرح یہ سمجھا سکتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ اس کی تفصیل بتائیں۔

جواب

قرآن مجید میں ہے: {حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ} [المائدة: 3] مسلمانوں کے لیے قرآن سے بڑھ کر کوئی دلیل نہیں ہے، مردار جانور کا حرام ہونا یا ماں، بہن سے نکاح  کا حرام ہونا  قرآن مجید سے ثابت ہے ، اسی طرح سے خنزیر کا حرام ہونا بھی قرآن مجید میں مذکور ہے۔ فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/03