سعی کے کچھ چکر رہ جانے کی صورت میں حکم

سعی کے کچھ چکر رہ جانے کی صورت میں حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سعی کے کچھ چکر رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر سعی کے تین یا تین سے کم چکر رہ گئے ،تو ہر چکر کے بدلے میں نصف صاع یعنی صدقہ فطر کی مقدار کے بقدر صدقہ کرنا لازم ہوگا۔
لما في الدر مع الرد :
’’ويجب لكل شوط منه ومن السعي نصف صاع
قوله:(ومن السعي) أي :لو ترك ثلاثة منه أو أقل فعليه لكل شوط منه صدقة‘‘.(كتاب الحج، 670/3: رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:186/14