زکوٰۃ کی رقم کسی رفاہی ادارے کی تعمیر میں خرچ کرنا

زکوٰۃ کی رقم کسی رفاہی ادارے کی تعمیر میں خرچ کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زکوۃ کی رقم کو کسی رفاہی ادارے کی تعمیر میں خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

رفاہی ادارے کی تعمیر میں زکوۃ کی رقم خرچ کرنا جائز نہیں اور اگر اس میں خرچ کردی گئی ہے، تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی، کیونکہ اس صورت میں  زکوۃ مستحق زکوۃ کو مالکانہ طور پر  نہیں دی گئی۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:05/149