زکوٰۃ کی رقم سے مستحق کو مکان بنا کر دینا

زکوٰۃ کی رقم سے مستحق کو مکان بنا کر دینا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زکوٰۃ کی رقم سے ایک مکان بنا کر مستحقین زکوۃ کو دے دے، تو یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مکان بنا کر اگر مستحق زکوۃ کو مالک بنادیا جائے تو یہ جائز ہے، وگرنہ نہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:05/149