کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تلاوت قرآن پاک شرعی نصف النہار زوال آفتاب کے وقت جائز ہے یا نہیں ؟
صورت مسئولہ میں قرآن کی تلاوت جائز ہے۔قال الشامي:’’قوله: (فالأولى): أي فالأفضل ليوافق كلام البغية؛فإن مفاده أنه لا كراهة أصلا؛ لأن ترك الفاضل لا كراهة فيه‘‘.(ردالمحتار: 25/1).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/84