کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں رواج ہے کہ شادی کے دن دولہا اپنے سسرال کے ہاں جاتا ہے اور سلام کی غرض سے جاتا ہے اور وہاں پر غیر محرم عورتیں ہوتی ہیں، وہ ان کے درمیان بیٹھتا ہے اور اس کے سامنے مٹھائی رکھی جاتی ہے، یہ اس کا سسرال کے ہاں جانا کیسا ہے؟
مذکورہ صورت ناجائز ہے، عدم جواز کی وجہ ایک تو اس کا رسم ہونا ہے جس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، دوم یہ ہے کہ یہ رسم ناجائز کاموں پر بھی مشتمل ہے، جیساکہ سوال میں مذکور ہےکہ غیر محرم عورتوں کے درمیان بیٹھتا ہے، لہذا یہ صورت بالکل ناجائز اور حرام ہے اس لئے منع کرنا چاہیے ،اور مذکورہ رسم تو بالکلیہ ختم کرنا ضروری ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/144