کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین بھائی مستقل طور پر کراچی میں رہتے ہیں اوران کا اصلی گاوں سندھ میں ہے اور والدین بھی وہاں ہیں لیکن خود انکی رہائش کراچی میں ہے، تو مندرجہ بالا صورت میں اگر یہ سندھ کے گھروں میں ایک دو دن کے لیے جائیں، تو مسافر شمار ہوں گے یا مقیم؟
اگر اپنے گاؤں سے تعلق بالکلیہ قطع کرلیا ہے اور کراچی ہی کو وطن بنایا ہے، تو پھر جب اپنے سابق گاؤں میں جائیں گے تو مسافر شمار ہوں گے، لیکن اگر گاؤں سے تعلق قائم ہے اور وہاں ان کی جائیداد اب بھی ہے، تو پھر وہاں جاکر یہ مقیم ہوں گے نہ کہ مسافر۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/133