دل کے اشارے سے نماز پڑھنا

دل کے اشارے سے نماز پڑھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی مریض بیٹھ کر یا لیٹ کر اشارے سے نماز نہ پڑھ سکے ،تو کیا دل کے ارادے سے نماز پڑھ سکتا ہے یا کہ نہیں؟

جواب

قلب وغیرہ کے اشارے سے نماز پڑھنا درست نہیں ہےبلکہ نماز کو قضاء کرے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/46