بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

دسویں محرم کو روزہ رکھنا

دسویں محرم کو روزہ رکھنا

سوال

کوئی شخص صرف دسویں محرم کو روزہ رکھتا ہے، نویں یا گیارھویں کو اس کے ساتھ روزہ نہیں رکھتا تو اس طرح روزہ رکھنا درست ہے یا نہیں؟

جواب 

دسویں محرم کے ساتھ نویں محرم کا بھی روزہ رکھنا چاہیے، اگر نویں کا روزہ نہ رکھ سکے تو گیارھویں کا روزہ رکھے، ورنہ صرف دسویں محرم کا روزہ مکروہ ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی