داڑھی پر کنگھی کرنے سے جو بال گرتے ہیں ان کو جیب میں ڈالنے کا حکم

داڑھی پر کنگھی کرنے سے جو بال گرتے ہیں ان کو جیب میں ڈالنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ داڑھی کے جو بال ہاتھ پھیرنے سے یا کنگھی وغیرہ کرنے سے گرتے ہیں ان کا کیا حکم ہے، ان کو جیب میں ڈالنا کیسا ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

انسانی بال، ناخن اور خون کو دفن کر دیا جائے، یا کسی ایسی جگہ پھینک دیا جائے جہاں کچرا نہ ہو، اور ان کی بے ادبی نہ ہو، البتہ بوقت ضرورت جیب میں ڈالنے میں کوئی حرج نہیں۔
وفي المعجم الكبير:
عن عبد الجبار بن وائل، عن أبيه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كان يأمر بدفن الشعر، والأظفار».(المعجم الكبير:32/22، رقم الحديث:73، دار احياء التراث).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 187/313