داڑھی منڈوا کر اپنے آپ کو خوبصورت خیال کرنا

داڑھی منڈوا کر اپنے آپ کو خوبصورت خیال کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شادی شدہ شخص داڑھی منڈانے کے بعد شیشہ دیکھ کردل میں سوچے کہ میں اب خوبصورت لگ رہا ہوں ، اس شخص کا شرعا کیا حکم ہے؟

جواب

داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ ہے ،شرعا اس کو رکھنے کا حکم ہے نہ کہ منڈوانے کا ، لہذاصورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا داڑھی منڈانے کے بعد اپنے آپ کو خوبصورت خیال کرنا شرعا مذموم اور بہت برا خیال ہے ، لہذا مذکورہ شخص کو چاہیے کہ اپنے اس فعل پہ نادم وشرمندہ ہو کر توبہ استغفار کرے اور آئندہ داڑھی منڈانے سے اجتناب کریں۔
لما في صحيح البخاري:
’’عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:((خالفوا المشركين وفروا اللحى وأحفوا الشوارب))‘‘.(كتاب اللباس، باب:تقليم الأظفار، رقم الحديث:5892، ص:1036:دار السلام)
وفي الدر المختار:
’’وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم‘‘.(كتاب الصوم: 456/3: رشيدية)
وفي البحر الرائق:
’’وأما الأخذ منها، وهي دون ذلك كما يفعل بعض المغاربة والمخنثة من الرجال فلم يبحه أحد. كذا في فتح القدير: وقد صرح في النهاية بوجوب قطع ما زاد على القبضة بالضم ومقتضاه الإثم بتركه‘‘.(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم ومالا يفصده:490/3: رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/169