کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ نائی سے بال کٹوانا کیساہے؟ خاص کر اس نائی سے جو داڑھی شیو اورانگریزی بال بناتا ہو۔
صورت مسئولہ میں ایسے نائی سے شرعی بال بنوانے میں کوئی حرج نہیں۔لمافي التنزيل العزيز:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ.(المائدة، الاية:2).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:186/166