دائن کی معافی سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم

دائن کی معافی سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحب نصاب ہوں اور زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہوں اور زکوۃ جس مستحق کو دیتا ہوں وہ میرا مقروض ہے، غریب و عیال دار ہے، کیا میں اپنے قرضہ کے برابر رقم بنیتِ زکوۃ کے اس کو معاف کردوں، تو زکوۃ ادا ہو جائے گی؟ مستحق شخص بھی یہ کہتا ہے کہ میرے قرضے میں اس کو یعنی رقم زکوۃ کو لے لیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں قرض معاف کر دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی، بلکہ پہلے رقم زکوۃ کوزکوۃ کی نیت سے اس شخص (مقروض) کو دینی پڑی گا، پھر وہ شخص اس رقم سے اپنے قرضہ کو ادا کرے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/409