کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری دس ماہ کی بچی ہے، میرے اور میری بیوی کے درمیان خلع کے بعد اس بچی کی پرورش کے اخراجات کس کے ذمے ہوں گے اور پرورش کا کیا حکم ہے؟
خلع کے بعد بچی کے اخراجات والد کے ذمہ ہوں گے اور بچی نو سال تک ماں کی پرورش میں رہےگی، بشرطیکہ ماں بچی کی محارم کے علاوہ کسی سے شادی نہ کرے۔لما في الهداية:
’’وإذا وقعت الفرقة بين الزوجين فالأم أحق بالولد... والنفقة على الأب على ما نذكر ولا تجبر الأم عليه...والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض‘‘.(كتاب الطلاق، باب حضانة الولد، 310/3: البشرى).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی