کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدین اور جمعۃ المبارک کی نماز بوقت ضرورت لاؤڈ اسپیکر میں پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر ناجائز ہے، تو اس پر کیا حکم لگایا جائے گا، نیز خطبات جمعہ و عیدین بھی لاؤڈ اسپیکر میں پڑھنا ازروئے شریعت کیسا ہے؟
لاؤڈ اسپیکر میں نماز پڑھانا جائز ہے ،لیکن بشرطیکہ ضرورت ہو کہ مقتدیوں تک امام کی آواز نہیں پہنچتی ہے مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے“ آلات جدیدہ” نامی کتاب میں مدلل طور پر اس کا ثبوت پیش کیا ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/131