خشک نجاست پرپاؤں لگنے اورجائے نماز پر کھڑے ہونے کا حکم

خشک نجاست پرپاؤں لگنے اورجائے نماز پر کھڑے ہونے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے وضو کیا او ر گیلے پاؤں اپنے کمرے میں جو قالین بچھا ہوا ہے، اس پر رکھے (حالاں کہ اس قالین پر بچے نے کچھ دن پہلے پیشاب کیا تھا، لیکن اب وہ پیشاب خشک ہو گیا ہے اور اس کا اثر دکھائی نہیں دیتا)، لہٰذا وہ شخص اس قالین پر گیلے پاؤں رکھنے کے بعد جائے نماز پر کھڑا ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ وہ جائے نماز ناپاک ہو گیا ہے یا نہیں؟

جواب

جائے نماز کی پاکی او رناپاکی اور اسی طرح پاؤں کی بھی پاکی اور ناپاکی کا مدار نجاست کے آثار یعنی رنگ، بو وغیرہ کے ظاہر ہونے پر ہے۔

لہٰذا اگر جائے نماز یا اس کے پاؤں پرپیشاب کے آثار (رنگ، بو وغیرہ) ظاہر ہوئے ہیں، تو وہ ناپاک ہوں گے، وگرنہ پاک شمار ہوں گے۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر : 163/125