خاص مصرف کے لیے دی ہوئی رقم کا حکم

خاص مصرف کے لیے دی ہوئی رقم کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کچھ رقم مسجد کمیٹی کو دیتا ہے، تاکہ اس رقم کے ذریعے مسجد کی چادریں یا ممبر یا مسجد کا محراب تعمیرکریں، منشاء سوال یہ ہے کہ کسی خاص کام میں استعمال کرنے کے لیے پیسے دینے کی صورت میں کیا مسجد کمیٹی ان کاموں کے علاوہ اسی مسجد میں کسی دوسرے مصرف میں ان پیسوں کو استعمال کرسکتی ہے؟ حالانکہ مسجد کو ہر طرح سے امداد کی ضرورت ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں اولی تو یہ ہے کہ رقم مذکور کو اسی مصرف میں خرچ کیا جائے، جیسا کہ واہب نے کہا ہے، مگر بناء برضرورت دوسری جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/176