بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

حلیم کے لیے چندہ دینا، حضرت حسین کی نیاز کرنا

حلیم کے لیے چندہ دینا، حضرت حسین کی نیاز کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفیتان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
محرم الحرام میں جو چندہ حلیم کے نام، یا سبیل کے نام پر دیا جاتا ہے، یہ دینا درست ہے یا نہیں؟ حضرت حسین  یا اور مردوں کی نیاز کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب 

حلیم کے لیے چندہ دینا اور غیر الله کی نیاز چڑھانا ناجائز اور حرام ہے لہٰذا ایسی اشیاء کے کھانے پینے سے احتراز لازمی ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی