حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی اور آپ کا مقام تدفین

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی اور آپ کا مقام تدفین

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تجہیز وتدفین اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی اور آپ کو کس  مقام پر دفن کیا گیا؟ صحیح تاریخ کے حوالے کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

حضرت حسن و حضرت حسین اور حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم نے انہیں غسل دیا، اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی، اور ان کو کوفہ کے عزی نامی قبرستان میں سپرد خاک کیا۔ لیکن ان کی قبر کو مخفی رکھا، اس لئے کہ خوارج آپ کے سخت مخالف تھے، اور خطرہ تھا کہ وہ آپ کی قبر کی بے حرمتی کریں گے، اس لئے آپ کی قبر کو مخفی رکھا گیا۔
(تاریخ الخمیس: ذكر تاريخ مقتل علي رضي الله عنه وموضع دفنه:282، مؤسسة شعبان بيروت).
(تاریخ اسلام از شاہ معین الدین ندوی: 288، ناشران قرآن: لاہور)۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:06/12