حجام (نائی) کا ھدیہ وصول کرنے کا حکم

Darul Ifta

حجام (نائی) کا ھدیہ وصول کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نائی کسی کو ہدیہ دے تو یہ ہدیہ لینا کیسا ہے کیونکہ نائی کا پیشہ حرام ہوتا ہے اور ہدیہ لینے کے بعد اس کا کیا کریں؟

جواب

واضح رہے کہ نائی اگر غیر شرعی بال بنائے اور داڑھی مونڈھے تو ان کے عوض مین ملنے والی کمائی حلال نہیں ہے، تاہم ایسے نائی کے ھدیہ قبول کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر اس کی غالب کمائی حرام کی ہے تو ھدیہ قبول کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر وہ اس ھدیہ کو حلال کمائی بتادے تو قبول کرنا درست ہے، لیکن اگر غالب کمائی حلال کی ہو تو ھدیہ قبول کرنے کی گنجائش ہے۔
لمافي الدر مع الرد:
’’(لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا ( لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي ) ولو أخذ بلا شرط يباح‘‘.
’’قوله:( يباح ) كذا في المحيط .
وفي المنتقى امرأة نائحة أو صاحبة طبل أو زمر اكتسبت مالا ردته على أربابه إن علموا وإلا تتصدق به وإن من غير شرط فهو لها قال الإمام الأستاذ لا يطيب والمعروف كالمشروط‘‘.(كتاب الاجارة، باب الاجارة الفاسدة، 92/9، رشيدية)
وفي الهندية:
’’أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل.... آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه وإن كان غالب ماله حلالا لا بأس بقبول هديته والأكل منها كذا في الملتقط‘‘.(كتاب الكراهية، باب الهداية والضيافات، 396/5، دارالفكر بیروت).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/249

footer