کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی ماں باپ نے شادی کردی، لیکن اس کے پیٹ میں بچہ یا بچی تھی، کسی کو معلوم نہیں تھا، لیکن لڑکے کی والدہ کو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے، جس کی وجہ سے لڑکا فورا کراچی آگیا، بعد میں بات نکلی اور وہ جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا، اب معلوم کرنا ہے کہ اس لڑکے کا نکاح ہے یا نہیں، لہذا ہم کو بتایا جائے کہ اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔
حاملہ لڑکی سے لڑکے کا جو نکاح پہلے ہوا تھا وہ نکاح صحیح ہے، اب کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں۔(فتاوی دارالعلوم: 298/7).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/253