کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالت احرام میں عرق گلاب ملا ہوا پانی پینے کا کیا حکم ہے؟
وہ پانی جس میں عرق گلاب ملایا گیا ہو ،اگر اس میں خوشبوں غالب ہو، تو پینے کی وجہ سے دم واجب ہوگا، اگر خوشبوں غالب نہ ہو، توصرف ایک دفعہ پینے سے صدقہ اور باربار پینے سے دم واجب ہوگا۔لما في الشامية :
’’اعلم أن خلط الطيب بغيره على وجوه... وإن خلط بمشروب فالحكم فيه للطيب سواء غلب غيره أم لا غير أنه في غلبة الطيب يجب الدم، وفي غلبة الغير تجب الصدقة إلا أن يشرب مرارا فيجب الدم‘‘.(كتاب الحج،656/3: رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:186/15