کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدت حمل میں عورت کے ساتھ صحبت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر صحیح ہے تو کون سے ماہ تک؟
صورت مسئولہ میں اپنی زوجہ سے مجامعت کرنے میں حالت ِ حمل میں کچھ حرج نہیں ہے، ساتویں آٹھویں اور نویں ماہ میں بھی مباشرت درست ہے، شرعا کچھ ممانعت نہیں ہے، لیکن جس حالت میں مضرت ہو، اس حالت میں بچنا بہتر ہے، شرعی ممانعت کچھ نہیں ہے۔قال في الدر المختار:
’’ولو تضررت من كثرة جماعه لم تجز الزيادة على قدر طاقتها.... لا يحل له وطؤها بما يؤدي إلى إضرارها‘‘.(شامي: 399/2).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/265