کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے جنابت کی حالت میں لوگوں کو تراویح پڑھائی ہو تو اس شخص کو شریعت نے کیا حکم دیا ہے؟
واضح رہے کہ حالت جنابت میں پڑھائی گئی نماز تراویح نہیں ہوئی اور اس کی قضاء بھی نہیں ہے، البتہ اگر امام کو جنابت کا پہلے سے علم تھا تو اس نے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے ، لہذا اس پر صدق دل سے توبہ استغفار کرنا لازم وضروری ہے۔لما في التنزيل:
’’يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ.... وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا‘‘.(سورة المائدة،6)
وفيه أيضا:
’’وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ‘‘.(سورة المائدة،2)
وفي جامع الترمذي:
عن ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ’’لا تقبل صلاة بغير طهور ولا صدقة من غلول‘‘.(أبواب الطهارة،باب ما جاء لا تقبل صلاة بغير طهور، دارالسلام الرياض)
وفي التنوير مع الدر:
’’(وإذا ظهر حدث إمامه) وكذا كل مفسد في رأي مقتد (بطلت فيلزم إعادتها) لتضمنه صلاة المؤتم صحة وفسادا‘‘.(كتاب الصلاة، باب الامامة: 41/2، رشيدية)
وفي شرح الحموي:
’’واعلم أن صلاة التراويح لا تقضى على الأصح وقيل تقضى ما لم يمض رمضان وقيل ما لم تأت تراويح الليلة المستقبلة‘‘.(تكميل، 88/1، رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/248