کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل بعض نوجوان ایسی ٹوپیاں سر پر رکھتے ہیں، جس پر کسی جماعت یا پارٹی کی نشانی یا علامت ہوتی ہے، یا کسی شہید کا نام نقش ہوتا ہے، جیسے زید شہید ارمانی وغیرہ یا کسی جماعت کا نام وغیرہ مکتوب ہوتے ہیں، کیا اس ٹوپی کو سر پر رکھ کر نماز پڑھنا جائز ہے؟
صورت مسئولہ میں ان تمام ٹوپیوں کے ساتھ نماز ہوجائے گی، اگر چہ بہتر یہ ہےکہ ٹوپی کو ایسی چیزوں سےصاف رکھا جائے، خاص طور پر لبرل پارٹیوں کے نشانات سے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:187/134