کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بکری جس کا ایک تھن کسی وجہ سے خراب ہوگیا ہے ،کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
ایسی بکری کی قربانی جائز نہیں ہے۔كما قال الشامي:
’’وفي التتارخانية والشطور لا تجزئ، وهي من الشاة ما قطع اللبن عن إحدى ضرعيها، ومن الإبل والبقر ما قطع من ضرعيها‘‘.(شامی:206/5).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/46