کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک معمولی بات پر میرے شوہر نے مجھ کو گالیاں دیں اور مارا پیٹا، اس دوران انہوں نے کئی بار کہا کہ میں نے طلاق دیا طلاق دیا، اس وقت گھر میں میری خالہ اور میرے ماموں موجود تھے، انہوں نے میرے شوہر کو منع کیا مگر وہ کہتے ہی رہے کہ میں نےطلاق دیا۔ اب آپ بتائیں کہ میرا نکاح قائم رہا یا طلاق ہو گئی ہے؟برائے کرم و مہربانی مجھ کو فتوی عنایت کریں کہ میں کیا کروں ۔
سوال میں جس صورت کا ذکر ہے، اس کے مطابق تین طلاق مغلظہ واقع ہو گئیں اور بیوی شوہر کے لیے حرام ہو گئی، نکاح باقی نہیں رہا۔ فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/99