تاریخ پیدائش یا وقت پیدائش کے اعتبار سے نام رکھنا

تاریخ پیدائش یا وقت پیدائش کے اعتبار سے نام رکھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ تاریخ پیدائش یا وقت پیدائش کے اعتبار سے نام رکھتے ہیں ،شرعاً اس کی کیا حیثیت ہے؟

جواب

تاریخ پیدائش یا وقت پیدائش کے اعتبار سے نام رکھنا کوئی شرعی چیز نہیں ہے، البتہ اگر تاریخ پیدائش کے محفوظ رکھنے کے لیے اس طرح کرے تو اس کی گنجائش ہے۔
لما فی الرد:
’’یستحب لمن ولد لہ ولد أن یسمیہ یوم أسبوعہ ویحلق رأسہ ویتصدق عند الأئمۃ الثلاثۃ بزنۃ شعرہ فضۃ أو ذھبا ثم یعق عند الحلق عقیقۃ إباحۃ علی ما فی الجامع المحبوبی.... وسنھا الشافعی وأحمد سنۃ مؤکدۃ شاتان عن الغلام وشاۃ عن الجاریۃ غرر الأفکار ملخصا‘‘. (کتاب الأضحیۃ: 554/9، رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:191/09